کے الیکٹرک مافیا نے لوڈشیڈنگ کرکے حکومتی رٹ کو چیلنج کردیا

0
53

کراچی: شہر کراچی میں کے الیکٹرک انتظامیہ کی ہٹ دھرمی برقرار، شدید گرم موسم میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔

قوانین اور نیپرا ہدایت کے مطابق کے الیکٹرک انتظامیہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ نہیں کرسکتی اور شہر کراچی میں لوڈنگ شیڈنگ نہ کرنے کی وجہ سے حکومت پاکستان کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے آٹھ سو میگاواٹ بجلی رعائتی نرخوں ہردیتی ہے۔

سختی گرمی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی دھائی گھنٹوں تک بجلی بند کی جارہی ہے اور لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دس سے 12 گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے۔

فالٹ دیگر خرابی کا بہانہ کرکے الگ سے بجلی بند کرنے کا سلسلہ بھی جاری اور قوانین کے تحت نیپرا اتھارٹی لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹر ک دس کروڑ تک جرمانہ عائد کرسکتی ہے۔

لوڈشیڈنگ سے فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد ملیر کے علاقے زیادہ متاثر ہورہے ہیں جبکہ کیماڑی، سٹی ریلوے کالونی، کورنگی میں بھی ہانگ گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی۔ انچولی گلستان جوہر گارڈن ویسٹ سولجر بازار، پاک کالونی میں بھی گھنٹوں بجلی کی بندش کا سلسلہ برقرار ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں