چنیوٹ میں خاتون کی فائرنگ سے صحافی قتل

0
101

چنیوٹ: محلہ غفور آباد میں خاتون نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ راجہ نواز ماہی کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر نامعلوم خاتون نے قتل کیا۔ راجہ نواز ماہی اپنی دکان پر موجود تھا کہ خاتون نے دکان میں گھس کر فائرنگ کردی۔ راجہ نواز ماہی موقع پر دم توڑ گئے پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ راجہ نواز ماہی موقع پر دم توڑ گئے پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ خاتون نے راجہ نواز ماہی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ راجہ نواز ماہی نیو نیوز ٹی وی چینل کے ساتھ بطور ڈسٹرکٹ رپورٹر کام کررہے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں