کراچی پریس کلب کے وفد کی چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے ملاقات

0
20

کراچی: کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد کی کراچی پریس کلب کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملات پر چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے ملاقات کی۔

صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے چیف سیکریٹری سندھ کو لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہاکس بے بلاک 68 کی ڈیمارکیشن، بلاک 3 اے اور 3 اے ون میں ترقیاتی کام، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی بلاک 12 کی صحافی کالونی کے الاٹیز کی آبادکاری کے لئے ترقیاتی کام کے آغاز اور 700 نئے ممبرز کے لئے پلاٹس کی سمری پر بریفنگ دی۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے ڈپٹی کمشنر کیماڑی کو لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی بلاک 68 کی ڈیمارکیشن فوری طور پر شروع کرنے اور زمین کا مکمل قبضہ کراچی پریس کلب کے حوالے کرنے کے احکامات دئیے، انہوں نے صحافی کالونی ہاکس بے اور نیو ملیر ہاؤسنگ اسکیم بلاک 12 میں ترقیاتی کام جلد از جلد شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی جانب سے کراچی پریس کلب اور صحافی برادری سے ہر موقع پر بھرپور تعاون کرنے پر ان کاشکریہ ادا کیا اور انہیں کراچی پریس کلب آنے اور پریس کلب کے اراکین سے ملاقات کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں