شاہ ٹائون پپری، سن آف سوئل کے 99 فیصد دعوے کے خلاف ایک فیصد خواجہ سراہوں کا احتجاج

0
135

کراچی: ملیر کے علاقے پپری میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر ساجد جوکھیو المعروف ‘سن آف سوئل’ کے 99 فیصد پانی، بجلی، گیس اور صفائی کے دعوے کے خلاف پاکستان کی کُل آبادی کے ایک فیصد خواجہ سراہوں نے صفائی کی ابتر صورتحال کیخلاف احتجاج کیا۔

احتجاج میں خواجہ سراہوں کا کہنا تھا کہ پپری میں ہر طرف گندگی پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ مظاہرین نے مقامی قبرستان میں بھی صفائی کے ناقص انتظامات پر احتجاج رکارڈ کرایا۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درج نعروں سے حکومت و انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں