سندھ حکومت، اسٹیٹ بینک اور ون لنک کے مابین آن لائن ٹیکس وصولی کا معاہدہ

0
70

کراچی: سندھ حکومت، اسٹیٹ بینک اور ون لنک کے مابین آن لائن ٹیکس وصولی کا معاہدہ ہوگیا۔۔اب ٹیکس تمام بینکس اور ایزی پیسہ کے ذریعہ بھی ادا کئے جا سکتے ہیں۔

معاہدے کے موقع پر چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کپ محکمہ خزانہ سندھ سالانہ 240 ارب روپے ٹیکس وصول کرتا یے۔ ایس آر بی اور محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کے تمام ٹیکس ون لنک کے ذریعہ  ادا کئے جا سکیں گے۔

سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سی ای او ون لنک نجیب آگرا والا اور اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر خزانہ نے معاہدے پر دستخط کئے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی میں آسانی لانے سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا۔ عوام آن لائین ٹیکس نظام سے فائدہ اٹھائیں۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ٹیکس بھی ون لنک کے ذریعے وصول کئے جاتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں