عمران خان کی قیادت میں معیشت کی بحالی پر اپوزیشن پریشان ہے، فردوس عاشق

0
34

لاہور: معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو خصو صی الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد صوبائی ملازمین اور افسروں کو یکم جون2021  سے 25 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت تنخواہوں میں ا ضافے کی مد میں ماہانہ 2.4 ارب روپے اور سالانہ تقریباً 29 ارب روپے خرچ کرے گی

 یہ بات معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے آج ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال کے شہریو ں کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس دینے کی باضابطہ منظوری دی اور 7 اضلاع کے تمام شہریو ں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے 7.1 ارب روپے کے فنڈز منظور کئے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت پنجاب کی پوری آبادی کو ہیلتھ انشورنس ملے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں