اسٹیج فنکار نسیم وکی کی گاڑی پر فائرنگ کا معاملہ، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

0
65

لاہور: ترجمان ڈی پی آر پنجاب پولیس کے مطابق اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کا معاملہ۔ فائرنگ کا واقعہ 20 جنوری کو فیصل آباد میں پیش آیا تھا۔

سی پی او فیصل آباد غلام مبشر میکن کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں دونوں فنکار محفوظ رہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فیصل آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سی پی او فیصل آباد نے فنکار نسیم وکی سے ملاقات کی۔

سی پی او فیصل آباد نے مذید بتایا کہ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں