صحافی برادری کا احتجاج رنگ لے آیا، گورنر پنجاب کا احتجاج میں پہنچ کر صحافیوں کے خلاف تمام شقیں نکالنے کا اعلان

0
67

لاہور: سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم، صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ اور صدر ایمرا آصف بٹ کی کال پر صحافی برادری کا احتجاج رنگ لے آیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے احتجاج میں پہنچ کر صحافیوں کے خلاف تمام شقیں نکالنے کا اعلان کر دیا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کی گورنر ہائوس کے باہر دھرنے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، عثمان بزدار، چودھری سرور، وزیر قانون اور پرویز الہی سب صحافت کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ جب بھی صحافی جائز مطالبات کے لئے باہر آئیں گے تو وہ مجھے اپنے ساتھ پائیں گے۔ اسپیکر پرویز الہی سے فون پر بات ہوئی وعدہ کیا جو بھی تحفظات ہوں گے جو بل میں تبدیلی چاہیں گے اس بل میں ترمیم کی جائے گی۔ صحافیوں کے متنازعہ بل پر تمام مطالبات تسلیم کئے جائیں گے۔ ساری زندگی صحافت کی آزادی کے لئے جدوجہد کی ہماری حکومت کے دوران صحافیوں کی سوچ اور نقطہ نظر پر کسی قسم کی قدغن نہیں لگائیں گے۔ ہماری تھوڑی سی غلطی سے گرمی میں صحافیوں کو بیٹھنا پڑا، گرمی سے پتہ چلا صحافی زندہ بھی ہے اور طاقتور بھی ہے۔ یقین دلاتا متنازعہ بل پر پنجاب حکومت جائز مطالبات کو تسلیم کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں