شہبازشریف نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کی درخواست جمع کروادی۔

0
59

لاہور: سابق شہبازشریف کی عدالت سے مقدمے کی روزانہ بنیادوں پر سماعت کرنے کی درخواست جمع کروادی۔ شہبازشریف کی عدالت سے پروزیراعظم کا بیان جمع کرانے کا حق ختم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

شہبازشریف کی درخواست پر عدالت نے قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کو مقدمے کی پیروی کے لئے 10 جون کانوٹس جاری کیاتھا اور عمران خان کے خلاف ہتک عزت اور ہرجانے کے مقدمے کی سماعت اس سے پہلے 22 جون کو مقرر تھی۔ شہبازشریف نے 10ارب کا الزام عائد کرنے پر عمران خان کے خلاف ہرجانے کے مقدمے کی جلد سماعت کی درخواست دائر کی تھی۔

گزشتہ درخواست میں کہاگیا تھا کہ ڈاکٹر بابر اعوان مشیر بننے کے بعد مقدمے میں پیروی نہیں کرسکتے، عمران خان کوذاتی حیثیت میں پیروی کا نوٹس جاری کیاجائے۔

شہبازشریف کا درخواست میں موقف تھا کہ 3 سال سے جاری مقدمے میں عمران خان نے تحریری جواب تک جمع نہیں کرای اور شہبازشریف کا موقف تھا کہ 60 سماعتوں میں 33 مرتبہ عمران خان التوا لے چکے ہیں، عدالتی آرڈر شیٹ عمران خان کے غیرسنجیدگی اور لاپرواہ رویہ کا منہ بولتاثبوت ہے۔ جون کو التوا کی درخواست میں ڈاکٹر بابر اعوان نے کورونا کی وجہ سے اسلام آباد سے لاہور نہ آسکنے کا عذر پیش کیاتھا۔

شہبازشریف نے درخواست کی تھی کہ ڈاکٹر بابر اعوان 8 اپریل کومشیر اور وزیر پارلیمانی امور مقررہوچکے ہیں، مقدمے کی پیروی نہیں کرسکتے اور شہبازشریف کا اعتراض تھا کہ لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976ءکے تحت کوئی اور شعبہ یا نوکری اختیار کرنے پر وکالت کا سرٹیفکیٹ معطل ہوجاتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں