لانگ مارچ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے

0
63

کنڈیارو: تحریک انصاف کے راستے میں پیپلز پارٹی کے کارکنان سامنے آگئے۔ کنڈیاری پر پیپلز پارٹی کے کارکنان تحریک انصاف کے مارچ کے سامنے آگئے۔ کارکنان کی ایک دوسرے کی جانب پیش قدمی کی وجہ سے ٹکراؤ کا خدشہ پیدا ہوگیا اور راجہ اظہر گاڑی سے کارکنان کو سمجھانے اتر آئے۔

شاہ محمود قریشی اور علی زیدی کی گاڑی کو سخت سیکورٹی میں آگے بڑھانے کی کوششیں کی گئی اور پولیس نے چاروں طرف سے گاڑی کو حصار میں لے لیا۔
پیپلز پارٹی کے کارکنان گاڑی کے سامنے نعرے بازی کرتے رہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں