انتظامیہ اسٹیل ملز کے کانٹریکٹ پر غیر قانونی تعینات افسران کورونا میں مبتلا ہوگئے

0
487

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز میں کانٹریکٹ پر غیر قانونی تعینات انتظامیہ کے افسران کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ اسٹیل ٹائون گیسٹ ہائوس میں قیام پذیر ڈائریکٹر اے اینڈ پی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ طارق خان کے خاص انچارج ٹائون شپ میجر ریٹائرڈ فدا کئی دنوں سے کورونا میں مبتلا تھے اور خود کو اپنے روم میں قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ میجر فدا کے کچھ دنوں بعد ہی جنرل منیجر سیکورٹی کیپٹن ریٹائرڈ بابر برنارڈ میسی بھی کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد کمر درد کا بہانہ بناکر خود کو اپنے روم میں محصور کرلیا، روم سے ایک ہفتے بعد نیچے ریسپشن پر آئے اور واپس اپنے روم میں چلے گئے۔ اسی طرح منیجر سیکورٹی کیپٹن ریٹائرڈ برجیس کاظمی، حال ہی میں اس گروپ میں شامل ہونے والے ایک فوجی ریٹائرڈ چترالی اور صوبیدار غلام محمد اعوان بھی کورونا میں مبتلا ہوکر خود کو اپنے روم میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری طرف غیر قانونی تعینات سی ای او اسٹیل ملز بریگیڈئیر ریٹائرڈ شجاع حسن بھی چئیرمین ہائوس سے گیسٹ ہائوس میں سامان شفٹ کرکے منتقل ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں