لانگ مارچ نا اہل وفاقی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، فرید میمن

0
46

کراچی: پیپلز یوتھ کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات فرید میمن، صدر پیپلز یوتھ ضلع وسطی جواد الحسن، جنرل سیکریٹری پیپلز یوتھ ضلع شرقی فیضان پپی، جنرل سیکریٹری ضلع غربی اختر علی، جنرل سیکریٹری ضلع کورنگی وقاص لاشاری اور سینئر نائب صدر ضلع شرقی شیراز عباسی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی جانب سے جاری کراچی تا اسلام آباد عوامی مارچ کے دوران جاری کئے گئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوامی مارچ اس نا اہل وفاقی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس ملک کے عوام اس نااہل حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث دن بدن بڑھنے والی مہنگائی سے تنگ ہیں، پیپلز یوتھ کراچی کے سیکریٹری اطلاعات فرید میمن کا کہنا تھا کہ نوجوان اس مہنگائی و بے روزگاری سے سب سے زیادہ متاثر ہیں اور اسی لئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے ہمراہ عوامی مارچ کے شرکاء میں نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہیں جبکہ پیپلز یوتھ کراچی ڈویژن کے نوجوان کارکنان اس عوامی مارچ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں، عوام اپنی رہبر بلاول بھٹو کے ہمراہ اسلام آباد جاکر اپنا حق حاصل کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں