شہر کراچی میں ویگو ڈالے سے بچیوں کو روندنے والا سفاک درندہ ملزم گرفتار

0
162

کراچی: وزیر داخلہ سندھ کے احکامات کے بعد گلشن اقبال پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اقراء یونیورسٹی کے قریب فیملی کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا سفاک درندہ ملزم گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم قانون کا طالب علم ہے اور ملزم نے کالی ریوو میں تین روز قبل حادثہ کیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں بچے اور بڑے زخمی ہوئے تھے اور ملزم ٹھیلوں موٹر سائیکلوں اور کئی افراد کو روندتا ہوا فرار ہو گیا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ گلشن اقبال ارشد آفریدی کے مطابق اقرا یونیورسٹی کے سامنے بچیوں کو ویگو کے ساتھ روندنے والے ملزم کو ٹیکنیکل بنیادوں پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم معاویہ ولد محمد فیروز عالم نے 27 اگست کو اقرا یونیورسٹی بلاک نمبر 7 گلشن اقبال میں اپنی ویگو سے ایک فیملی کو ایکسیڈنٹ کر کے زخمی کیا تھا، واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کیا گیا تھا، ملزم کو گرفتار کیا اور ویگو گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں