سن آف سوئل کو واٹر بورڈ کے وائس چئیرمین کے عہدے سے ہٹادیا

0
100

کراچی: ملیر پی ایس 87 سے رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو کو واٹر بورڈ کے وائس چئیرمین کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

شاہ زمان ایڈوکیٹ جانب سے ممبر سندھ اسمبلی نااہلی پٹیشن میں بطور وائس چیئرمین کراچی واٹر بورڈ سروسز کو سسپینڈ کرنے کی درخواست جمع کرانے پر سندھ حکومت نے ساجد جوکھیو کو وائس چیئرمین کراچی واٹر بورڈ سے ہٹا کر سید نجمی عالم کو وائس چئیرمین مقرر کردیا جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

سن آف سوئل کا دعوی کرنے والے ساجد جوکھیو 2013 سے واٹر بورڈ کے وائس چیئرمین تھے اور ان کے اپنے ہی حلقے سٹی 87 میں پانی کا شدید بحران ہے جسے حل کرنے میں ناکام رہے اور بالا آخر عہدے سے ہٹادیئے گئے۔

سندھ ہائی کورٹ میں رکن سندھ اسمبلی محمد ساجد جوکھیو کی سندھ اسمبلی سے نااہلی کیلئے درخواست بھی زیر سماعت ہے۔ وکیل شاھ زمان جونیجو کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پیٹیشن داخل کروائی گئی ہے جبکہ ایم پی اے ساجد جوکھیو نے صوبائی وزارت پر اسٹے آرڈر لیا ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں