یونائیٹڈ اور جرنلسٹس پینل کا اتحاد، یونائیٹڈ جرنلسٹس پینل کے نام سے کے پی سی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

0
102

کراچی: کراچی پریس کلب کے انتخابات 2021-22 میں ہم خیال ارکان نے یونائٹیڈ جرنلسٹس پینل کے نام سے الیکشن میں حصہ لینے فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ کراچی پریس کلب کے سینئر ارکان کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں کراچی پریس کلب کی موجودہ حالت اور ارکان کے دیرینہ مسائل کے حل میں بے پناہ تاخیر پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں گذشتہ کئی سالوں سے یونائیٹیڈ پینل کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے والے سینئر ارکان اور جرنلسٹ پینل کے سینئر ارکان نے شرکت کی اور طے کیا کہ کراچی پریس کلب کو ‘اسٹیٹس کو’ سے نکالنے کے لیے ایک مشترکا پینل سے الیکشن میں حصہ لیا جائے جسے یونائٹیڈ جرنلسٹس پینل کا نام دیا گیا ہے۔

اجلاس میں کراچی پریس کلب پر گذشتہ کئی سالوں سے برسر اقتدار افراد کے مکمل احتساب کا فیصلہ کیا گیا جن کی بدترین کارکردگی کی وجہ سے کراچی پریس کلب کا ناصرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر تشخص خراب ہوا ہے۔

کراچی پریس کلب کی مختلف مدوں میں ہونے والی مبینہ کرپشن، جملہ ارکان کے لیے آنے والی مراعات جس میں کووڈ کے دوران لاکھوں روپے کا ایجوکیشن فنڈ ہیلتھ کارڈ شامل ہیں کو من پسند ارکان میں تقسیم کیا گیا۔ ان مراعات سے کلب کے عام ممبرز کو بے خبر رکھا گیا اور ان کے نام پر لی جانے مراعات کو ان سے چھپایا گیا۔

کلب کے عہدیداروں کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال ممبرز کے مفاد کی آڑ میں کلب امریکہ معاہدے سے صرف عہدیداران کا مستفید ہونا اقربا پروری گرانٹس اور فنڈ کی بندر بانٹ اور غیراخلاقی واقعات نے کلب کی شہرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ جبکہ کلب ارکان کے پلاٹس کے معاملات بھی تاحال حل طلب ہیں کلب پر برسراقتدار افراد ایک طرف ہاکس بے میں ملنے والے پلاٹس کی لیز کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہیں تو دوسری طرف بلاک ٹو کے متاثرین کو بھی آئے روز نئے لالی پاپ دیئے جارہے ہیں۔

اجلاس میں اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ کلب انتظامیہ بلاک ٹو کے متاثرین کے لیے بلاک 68 میں متبادل جگہ کے حصول میں اب تک ناکام رہی ہے اور اب ایک ایسے بلاک 51 میں متبادل جگہ لینے پر آمادگی ظاہر کی جارہی ہے جو بہت زیادہ دور اور انڈر ڈیویلپمنٹ ایریا ہے۔

اجلاس میں ایم ڈی اے میں ملنے والے پلاٹس کی قیمتوں کے تعین میں کلب انتظامیہ کی کوتاہی پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا، جس کے نتیجے میں 200 گز کے پلاٹ کے مالک کو ہاکس بے میں 400 گز کے پلاٹ کے مالک کے تقریبا برابر رقم ادا کرنا پڑرہی ہے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ کلب سے متعلق ان تمام معاملات پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔

یونائٹیڈ جرنلسٹس پینل اس بات پر متفق ہے کہ کراچی پریس کلب کو ہر طرح کی پارٹی پالیٹکس سے پاک اور صرف صحافیوں کے لیے کام کرنے والا ایک فلاحی ادارہ ہونا چاہیے۔

یونائٹیڈ جرنلسٹس پینل نے کراچی پریس کلب کے تمام اراکین سے درخواست کی ہے کہ وہ کلب میں ایک صاف ستھرے ماحول کے حصول کے لیے پہلے مرحلے میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے اپنے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور پھر اگلے مرحلے میں یونائیٹیڈ جرنلسٹس پینل کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تاکہ کلب کو قابض افراد سے واگزار کروا کے اسے واپس عامل صحافیوں کا فلاحی ادارہ بنایا جاسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں