سینئر صحافی کے یو جے کے سابق رہنما انیس ہمدانی انتقال کرگئے

0
32

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کے سابق رکن سینئر فوٹوگرافر انیس ہمدانی رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن مرحوم گذشتہ چند روز سے علیل تھے۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس نے انیس ہمدانی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نمازعشا نیوٹاون کی جامع مسجد میں رات دس بجے ادا کی جائے گی۔ کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ انیس ہمدانی ناصرف ایک بہترین صحافی تھے بلکہ شاندار شخصیت کے مالک اور باکردار انسان بھی تھے۔ وہ اپنی صحافتی زندگی کے ایک طویل عرصے تک روزنامہ ڈان سے وابستہ رہے۔ انہوں نے ہمیشہ صحافی حقوق کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا ان کا اس دنیا سے چلے جانا کراچی کی صحافی برادری کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ کے یو جے دکھ کی اس گھڑی میں انیس ہمدانی کے اہلخانہ کے ساتھ ہے کے یو جے نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں