سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے پر قید و جرمانہ

0
50

کراچی: شہر کراچی کی مقامی عدالت نے اپنی سابقہ بیوی کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور بلیک میل کرنے کے جرم میں ڈیڑھ برس قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں عائد کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ ون کی عدالت میں ایف ائی اے سائبر کرائم کراچی کے 2020 میں درج مقدمہ نمبر 31 میں ایف ائی اے نے اپنے چالان میں یہ تحریر کیا تھا کہ ملزم فیصل محمود کی شادی ڈیفنس کراچی کی ایک خاتون سے ہوئی جس کو وہ ملیشیا لے گیا اور پھر وہاں کچھ عرصے بعد اپنی بیوی پر تشدد کرنے لگا، اس کی کچھ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا لی۔ خاتون تگ و دو کرکے پاکستان واپس آگئی اور خلع حاصل کر لیا جس کے بعد اس کے شوہر نے اس کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا، اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں۔

خاتون کی ایف ائی اے سائبر کرائم کراچی کو شکایت کے بعد ملزم کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا، اس کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے مذکورہ قابل اعتراض مواد برامد ہو گیا تھا۔ تین برس عدالتی کاروائی جاری رہنے کے بعد گزشتہ روز مذکورہ عدالت نے فیصلہ صادر فرمایا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں