کراچی میں شوگر سٹہ مافیا کے خلاف چھاپے، تین گرفتار

0
38

کراچی: اوپن مارکیٹ میں شوگر کے نرخوں میں اضافے کے خلاف کراچی کے اطراف میں شوگر سٹہ مافیا کی سرگرمیوں  کی اطلاعات پر ایف آئی اے، کمرشل بینک سرکل کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر فہد خواجہ کی زیر نگرانی چھاپے مارے گئے۔ 

چھاپے میں تین بروکر دال داس، سنتوش کمار اور راج کمار کو گرفتار کر لیا گیا جو کہ شوگر مارکیٹ میں غیر قانونی سٹہ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ملزمان سوشل میڈیا فورمز اور جعلی بینک اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے شوگر کا ریٹ بڑھانے میں ملوث ہیں اور ان کے سٹے سے اوپن مارکیٹ میں شوگر کے نرخوں میں غیر مناسب اضافے کا سبب بن رہی تھیں۔

 نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سی بی سی کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ دیگر دفعات کے تحت مقدمہ الزام نمبر 04/2021 اور 05/2021 کی دو الگ الگ ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں