سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کو وارننگ

0
17

کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے بھر کے تمام طبی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں اور افراد کو وارننگ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

کمیشن کے ڈائریکٹر لائسنسنگ اینڈ ایکریڈیشن ڈاکٹر الطاف حسین خواجہ نے مراسلے میں تحریر کیا ہے کہ طبی سہولیات فراہم کرنے والے کلینکس، میڈیکل سینٹرز، میٹرنٹی ہومز، ہاسپٹلز، مطب، ہومیوپیتھک کلینک، لیبٹریز، ڈائنوسٹک سینٹرز وغیرہ کی لائسنسنگ کے کام کا آغاز کر دیا ہے اور یہ ادارے مطلوبہ فیس ادا کر کے نئے لائسنس بنوا لیں اور پرانوں کی تجدید کرا لیں۔ عدم تعمیل کرنے والے فیسلیٹیٹرز کے خلاف کاروائی ہوگی جن میں مذکورہ جگہوں کا سربمہر کرنا اور جرمانہ عائد کرنا شامل ہیں۔ مذکورہ حکم کراچی، حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد، گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، سکھر اور میرپور خاص کے لیے ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں