شہر کراچی میں فروٹ فروش مافیا کا نجی نیوز چینل کی ٹیم پر چھریوں سے حملہ، خاتون رپورٹر کمیرا مین زخمی

0
226

کراچی: نجی نیوز چینل کی ٹیم پر صدر میں حملہ، نجی نیوز چینل بول نیوز کی ٹیم مہنگائی پر کوریج کے لیے فروٹ مارکٹ میں موجود تھے۔ فروٹ مارکیٹ سے کیمرامین دانیال اور کاشف حمید پر حملہ کیا، چھریوں سے وار کیے گئے۔ کیمرا اور و دیگر سامان چھیں لیا گیا اور جہانگیر پارک کے قریب خاتون کو بھی بدتمیزی کی گئی۔

کراچی میں فروٹ فروش مافیا کا صدر میں نجی نیوز چینل کی ٹیم پر چھریوں سے حملہ کیا گیا اور کوریچ کے دوران فروٹ مافیا نے حملہ کیا۔ نجی چینل کی ٹیم خاتون سے فروٹ کے حوالے سے بات کررہی تھی اور فروٹ مافیا نے خاتون کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

فروٹ مافیا کے کارندوں نے چھری سے کیمرہ مین دانیال، کاشف حمید اور ڈرائیور پر چھریوں کے وار کیے۔ نجی چینل کی ٹیم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فروٹ مافیا کو علاقہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کی مبینہ سر پرستی حاصل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں