سندھ حکومت کا مائی بختاور ایئرپورٹ اسلام کوٹ فعال کرنے کا فیصلہ

0
106

کراچی: سندھ حکومت کا مائی بختاور ایئرپورٹ اسلام کوٹ فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی سول ایویشن، کمشنر میرپور خاص سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ اسلام کوٹ میں حکومت سندھ نے ایئرپورٹ قائم کیا ہے۔ ایم او یو کے تحت سول ایویشن نے ایئرپورٹ کو فعال رکھنا ہے۔ سول ایویشن کی اسلام کوٹ ایئرپورٹ فعال کرنے کی یقین دہائی کروائی۔ پاور کمپنیز، تھر کول، کمشنر میرپور خاص اور پی آئی اے اور دیگر مل کر فلائیٹ کا تعین کریں۔ عوام اور پاور کمپنیوں کے سہولت کے مطابق فلائیٹ چلائیں جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں