سانحہ مچھ کے خلاف کراچی میں احتجاج جاری

0
42

کراچی: سانحہ مچھ کے خلاف شہر کراچی میں احتجاج جاری۔ 3 مختلف مقامات پر احتجاج کیا جارہا ہے۔ کراچی پریس کلب، پاور ہاوس اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر احتجاج جاری ہے اور احتجاج کے باعث ابوالحسن اصفہانی روڈ سے عباس ٹاون جانے اور آنے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو آلاآصف اسکوئر رینجرز چوکی کی جانب سے متبادل راستہ فراہم کردیا گیا اور ٹریفک کو پیراڈائز کی جانب سے بھی متبادل راستہ دیاگیاہے۔
احتجاج کےباعث پاور ہاوس سے ناگن چورنگی جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ ٹریفک کو دوسری سڑک پر ڈبل چلایا جارہاہے۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک اہلکار موجود ہیں۔ 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں