نجی چینل کے رپورٹر فیاض یونس پر گلشن حدید میں نامعلوم افراد کا تشدد

0
157

کراچی: نجی چینل کے رپورٹر فیاض یونس پر اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید میں نامعلوم افراد کا تشدد، غنڈہ عناصر نے گاڑی کیلئے راستہ مانگنے پر صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ صحافی فیاض یونس اپنے بہنوئی کو اسپتال لے کر جا رہے تھے جس دوران واقعہ پیش آیا۔

صحافتی تنظیموں نے صحافی فیاض یونس پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے غنڈہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی اور ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں