عوام حکومت سندھ اور تاجر برادری کے ساتھ تعاون کریں، جام اکرام

0
92

کراچی: صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کی زیرِ صدارت کراچی کے تاجروں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری صنعت و تجارت ریاض الدین،  سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ، آل سٹی تاجر کے صدر محمد شرجیل گوپلانی، آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر اور دیگر تاجر تنظیموں کے عہدیداران موجود تھے۔

اجلاس کے شرکاء کا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت سندھ کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کا عزم کیا گیا۔

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ایس او پیز پر عمل سب کے لئے ضروری ہے۔ تاجر برادری حکومت سندھ کے ساتھ تعاون کرے اور انسانی زندگیاں سب سے قیمتی ہیں۔عوام حکومت سندھ اور تاجر برادری کے ساتھ تعاون کریں۔ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم کورونا وائرس سے نمٹ سکتے ہیں اور حکومت تاجروں کے مسائل سے بخوبی واقف ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ این سی او سی کی ہدایت ہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کو مکمل طور پر سیل کیا جائے اور کورونا وائرس کی صورتحال سے متاثرہ تاجروں کو سندھ بینک کے ذریعے آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ پیر کو کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں تاجروں کے مطالبات وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے رکھوں گا۔

تاجر راہنمائوں کا کہنا تھا کہ تاجر برادری حکومت سندھ کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں