سندھ حکومت کا کورونا قواعد و ضوابط سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان

0
47

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا قواعد و ضوابط سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ میں 6 اپریل سے شادی ہالز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سندھ میں 6 اپریل سے شادی کی تقریبات پر پابندی ہوگی۔

سندھ میں کاروبار سے متعلق نئے اوقات نافذ کردیے گئے ہیں۔ تمام تجارتی سرگرمیاں صبح 6 سےرات 8۔بجے تک ہوں گی۔ دفاتر میں 50 فیصد عملہ گھروں سے کام کرے گا۔ دفاتر اور عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔ پابندی کا اطلاق 11 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں