رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچے ہی نہیں ناظم جوکھیو کے ورثا نے پہلے ہی خون معاف کر دیا

0
173

کراچی: رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچے ہی نہیں ناظم جوکھیو کے ورثا نے پہلے ہی خون معاف کر دیا۔ ناظم جوکھیو کی فیملی نے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم جوکھیو سمیت تمام ملزموں کو خون معاف کر دیا۔

ناظم جوکھیو کی بیوہ شیرین جوکھیو کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ شیریں جوکھیو نے وڈیو میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت مجبور ہوں، میرے گھر والوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا اور اپنے بچوں کی خاطر سب ملزموں کو معاف کردیا، فیصلہ اللہ پر چھوڑا ہے۔ جنہوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کی شکر گذار ہوں اور اس ویڈیو کہ ذریعے سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مزید نہیں لڑ سکتی۔ میں ایک وفادار عورت ہوں میں کیس لڑنا چاہتی تھی لیکن میرے اپنوں نے ہی میرا ساتھ چھوڑ دیا۔ جو بچوں والے ہیں وہ میری مجبوری سمجھ سکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں