سابق صوبائی وزیر سمیت پی پی کے قریبی 60 سے زائد سرکاری افسران کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

0
53

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے قریبی 60 سے زائد سرکاری افسران کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما مکیش چاؤلہ کے خلاف نیب تحقیقات کررہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی پی کے قریبی سرکاری افسران کےخلاف بھی نیب کراچی میں انکوائریاں کھولے جانے کا امکان ہے۔ مکیش چاؤلہ کا نام نیب کی سفارش پر عبوری اسٹاپ لسٹ پر ڈالا گیا اور یہ تمام نام اگست کے پہلے ہفتے سے لے کر اب تک مختلف مرحلوں میں شامل کیے گئے۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو سابق صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں