قائد آباد میں آئل ٹینکر اُلٹنے کا معاملہ، درجنوں موٹر سائکل سوار گر کر زخمی

0
67

کراچی: گزشتہ رات قائدآباد دائود چورنگی پُل پر کل آئل ٹینکر اُلٹ گیا تھا۔ جس کے نتیجہ میں سڑک پر آئل جمع ہونے کی وجہ سے درجنوں بائیک سوار گر کر زخمی ہوچکے ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے تاحال برج کو کلئیر نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے قائد آباد میں ٹریفک بدترین جام ہے۔

دائود چورنگی برج انتہائی خستہ حال ہے، اس برج پر ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی ہے مگر ٹریفک اہلکار معمولی رقم کے عوض ہیوی ٹریفک کو آنے جانے کی اجازت دے کر انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ اس برج پر اس طرح کے حادثات آئے دن کا معمول بن چکے ہیں جس میں کئی قیمتی جانوں کا اتلاف بھی ہوچکا ہے۔

قائد آباد کی سول سوسائٹی کے ایس پی ٹریفک ملیر کو اس برج پرہیوی ٹریفک کی آمدورفت روکنے سمیت دیگر ٹریفک مسائل سے آگاہ کرنے کے باوجود ان کے کان پر سے جوں تک نہیں رینگ رہی۔

قائد آباد کے رہائشیوں کا اور سیاسی و سماجی حلقے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ داؤد چورنگی قائد آباد کے مخدوش خستہ حال برج پر ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی عائد کی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں