ہماری زمینوں سے بجلی کے کھمبے اور تاریں ہٹائی جائیں، راولاکوٹ کے مکینوں کی درخواست

0
39

مظفرآباد: راولاکوٹ کے ایک گاؤں کے مکینوں نے واپڈا کو درخواست دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری زمینوں سے بجلی کا تمام سیٹ اپ کھمبے اور تاریں ہٹائی جائیں۔ جتنا عرصہ یہ کھمبے یہاں نصب رہے اس کا کرایہ اور تاروں کا راستہ کلیئر کرنے کے لیے کاٹے گئے درختوں کا معاوضہ ادا کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ زمین دار سے اگر یہ بجلی کے میٹر کا بھی کرایہ لیتے ہیں تو ہماری زمینوں سے مفت تاریں گزارنے اور کھمبے گاڑنے کا حق انہیں کس نے دیا۔ جیسے موبائل کمپنیاں اپنے ٹاور لگانے کے پیسے دیتی ہیں یہ واپڈا بھی دے اور پرائیویٹ کمپنبیاں بھی دیں۔ یہ زمینیں واپڈا یا آئی پی پی کی نہیں ہیں۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ ہر دوسرے کھمبے کا کرایہ بجلی کی سلیب کی طرح بڑھا کر وصول کیا جائے اور بقایا جات اسی طرح جرمانے کے ساتھ وصول کیے جائیں جیسے واپڈا وصول کرتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں