ججز دھمکی کیس، آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم تنویر الیاس نااہل قرار

0
22

مظفرآباد: ججز دھمکی کیس میں وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا۔ عدالت نے تا برخواست عدالت سزائے قید دینے کے بعد الیکشن کمیشن کو نئے وزیراعظم کے انتخابات کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ آزادکشمیر ہائی کورٹ نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی ہے۔

عدالت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا۔ عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔ آزاد کشمیرکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تنویر الیاس کو اپنی تقاریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے پر آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے طلب کیا تھا۔ تنویر الیاس نے عدلیہ کے خلاف دھمکی آمیز بیانات پر آزادکشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگی۔ سماعت کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر کی تقاریر کے کلپ چلائے گئے اور تنور الیاس سے توہین عدالت کا اعتراف کرایا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں