قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کنگری ہاؤس آمد

0
30

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کنگری ہاؤس آمد۔ شہباز شریف کی مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر سید صبغت اللہ شاہ پیر پگاڑا سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے سید صبغت اللہ شاہ،  ان کے بھائی سید صدر الدین شاہ راشدی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف نے پیر پاگارا سے ان کی اہلیہ کی وفات پر بھی تعزیت کی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے دیگر قائدین کے علاوہ پیر پگاڑا کے صاحبزادے سید راشد شاہ بھی موجود تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ والدہ کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے، اس غم سے گزرا چکا ہوں،  آپ کے احساسات سمجھ سکتا ہوں۔ سامراج کے خلاف اور قیام پاکستان میں پگاڑا خاندان، ان کے اسلاف اور حروں نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔ ہم پگاڑا خاندان اور حروں کی پاکستان کے لیے خدمات اور عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں