سندھ کے مختلف محکموں میں فوتی کوٹا پر ملازمتوں کی منظوری

0
93

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت فوتی کوٹا کے متعلق اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر میمبر بورڈ آف ریونیو بقاء اللہ انڑ، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، چیئرمین اینٹی کرپشن عثمان غنی صدیقی، سیکریٹری تعلیم سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز شرکت، اجلاس میں 21 محکموں میں 416 فوتی کوٹا پر ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کے 2018 سے اب تک 9651 سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں دی گئی ہیں۔ اجلاس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 143، زراعت میں 9 اور محکمہ اطلاعات میں 2، محکمہ اوقاف میں 2، روینیو میں 6، کالج ایجوکیشن میں 13 اور کوآپریٹو میں 4، محکمہ ثقافت میں 2، انرجی میں 1، اینٹی کرپشن میں 1 اور محکمہ خوراک میں 7، محکمہ صحت میں 70، محکمہ آبپاشی میں 56 اور لائیو اسٹاک میں 19 کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری قانون کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے ہدایت کی کے کمیٹی فوتی کوٹا پالیسی میں 60 روز اور 2 سال کے دوران ملازمت کے لئے درخواست دینے کی شرط اور دیگر قوانین کا جائزہ لے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے تمام سیکریٹریز کو فوتی کوٹا درخواستوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہونے تمام ڈپٹی کمشنر کوڈی آر سی اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں