سندھ میں تعلیمی ادارے ایس اوپیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ

0
47

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوویڈ ابھی ختم نہیں ہوا کیسز کم ہوئے ہیں اور تعلیمی اداروں کو ایس اوپیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی اسکول میں بچوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم نے یکم مارچ سے سو فیصد بچوں کو ایک ساتھ اسکول جانے کا اعلان کیا ہے اور جب سو فیصد بچوں کو ایک ساتھ بلایا جائے گا تو فاصلہ کیسے برقرار رکھا جائے۔ ہم سندھ میں اپنا فیصلہ برقرار رکھیں گے اور ہم سو فیصد بچوں کو بلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پہلے سے طے شدہ فیصلوں کے مطابق پچاس فیصد حاضری بچوں کی ہوگی۔ کوویڈ کے اختتام پر سو فیصد بچوں کو ایک ساتھ اجازت دیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں