وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ کی دھماکے میں شہید ہونے والے وین ڈرائیور خالد نواز کے گھر آمد

0
33

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی دھماکے میں شہید ہونے والے وین ڈرائیور خالد نواز کے گھر آمد۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مرحوم کا گھر گلشن معمار میں ہے۔ وزیراعلٰی سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

خالد نواز کے بھائی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ انکے سات بچے ہیں جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم ان کے بچوں کی تعلیم کا خرچہ اٹھائیں گے۔ مرحوم کی تنخواہ کو ریگیولر کروائیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے مرحوم کے اہل خانہ کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے 10 ملین روپے کا اعلان کیا اور وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ حکومت کی طرف سے ایک ملین روپے دینے کا وعدہ کیا۔

ورثاء نے بتایا کہ مرحوم کی ایک بیٹی کی عید کے بعد شادی ہونی ہے جس پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہم اہل خانہ کی ہر ممکن خدمت کرتے رہیں گے۔
مرحوم کی بیوہ نے کہا کہ انکا شوہر شہید ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں