سندھ حکومت نے کل سندھ کی بیٹیوں حقوق مانگنے پر سڑکوں پر رسوا کیا، دعا بھٹو

0
62

کراچی: پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کی سندھ اسمبلی کے باہر آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرز کی ریگیولرائزیشن کے قائم احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔

 دعا بھٹو نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ سے یکجہتی کا اظہار کیا پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون ایڈووکیٹ ملک الطاف و دیگر بھی ان کے ہمراہ شریک تھے۔ دعا بھٹو نے آئی بی پاس اساتذہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل ہونے والے تشدد کے واقعے کی مذمت بھی کی۔

اس موقع میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دعا بھٹو نے کہا گزشتہ روز بہت ہی افسوس ہوا سندھ کی بیٹیوں کو حقوق مانگنے پر سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔ پولیس کی کالی بھیڑوں نے سندھ کی بیٹیوں پر تشدد کیا۔ آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرز کو مستقل نہیں کیا جارہا ہے۔ سندھ حکومت ان کی جگہ لاکھوں روپے رشوت لیکر اپنے لوگ بھرتی کروانا چاہتی ہے۔ کل سندھ کی عزتوں کو سڑکوں پر رسوا کیا گیا۔ سندھ کی یہ بیٹیاں بھی بختاور اور آصفہ جیسی ہیں۔ ان بیٹیوں کی بھی عزتیں ان کے برابر ہیں۔ پی ٹی آئی ان کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے ہر ممکن قانونی مدد کریں گے۔ سندھ کی بیٹیوں کو یوں رسوا ہونے نہیں دیں گے۔ وکلا کی ٹیم ہمارے ساتھ آئی ہے ان کے مطالبات کے پیش نظر عدالتی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں