جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج

0
46

کراچی: جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ پر خاتون کے خودکش حملے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) میں انسداد دہشتگردی، ایکسپلوزو ایکٹ اور قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق شواہد اکھٹا کیے جانے کے دوران موقع سے ملنے والی دونوں ٹانگیں خاتون خودکش حملہ آور کی تھیں۔ خاتون خود کش بمبار کینٹ اسٹیشن کے قریب فلیٹ میں رہائش پزیر تھی جبکہ اس کا شوہر جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں رہ رہا تھا جہاں خودکش حملہ آور بھی فیملی کے ہمراہ رہتی رہی ہے۔ خاتون دھماکا کرنے سے ایک روز قبل بھی دھماکے کے مقام پر گئی تھی تاہم وہ ریکی کرنے گئی تھی یا اس دن دھماکا نہ کرسکی یہ ابھی واضح نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں