ایمازون’ گدھے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوگئی

0
47

کراچی: الیکٹرانک فروخت کرنے والی بڑی کمپنی ‘ایمازون’ گدھے کے گوشت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوگئی۔ سینٹر فار ایکوائن سٹڈیز نے انکشاف کیا کہ ایمازون غیر قانونی طور پر گدھے کی کھالوں سے بنی جیلیٹن پر مشتمل مصنوعات فروخت کرتا ہے۔ اس پروڈکٹ کا نام ‘ایگاؤ’ ہے۔ ‘فاکس بزنس’ ویب سائٹ کے مطابق یہ پروڈکٹ روایتی چینی ادویات میں استعمال ہوتی ہے۔ عام طور پر کینیا اور گھانا جیسے افریقی ممالک سے درآمد کی جاتی ہے۔

ایک مقدمہ میں ‘ایمازون’ پر ‘گدھے کے گوشت’ والی مصنوعات بیچ کر کیلیفورنیا کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ درخواست کی گئی ہے کہ ان مصنوعات پر پابندی عائد کی جائے۔ اگر ایمازون ان مصنوعات کی فروخت جاری رکھے تو روزانہ 10 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جائے۔ یہ مقدمہ کیلیفورنیا میں 1998 کے ایک قانون پر مبنی ہے جس میں گھوڑوں کو ذبح کرنے اور انسانی استعمال کے لیے ان کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ گدھے گھوڑوں کے خاندان سے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں