آرمی چیف اور متحدہ عرب امارات کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

0
77

راولپنڈی: پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور یو اے ای کے صدر کے درمیان باہمی دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں