سابق ایم این اے جمشید دستی بھی دو نمبر وکیل نکلے

0
47

ملتان: سابق ایم این اے جمشید دستی بھی دو نمبر وکیل نکلے ہیں۔ جعلی ڈگری پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

کنٹرولر امتحانات جامعہ زکریا پروفیسر امان اللہ کے مطابق جمشید دستی نے ایل ایل بی کے امتحان میں اپنی جگہ کسی اور امیدوار کو بٹھایا تھا۔ جمشید دستی نے گزشتہ برس ایل ایل بی پارٹ ون کا امتحان دیا تھا۔

جامعہ زکریا کی تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی انکوائری میں جعلسازی ثابت ہوگئی ہے کنٹرولر امتحانات نے ابتدائی انکوائری رپورٹ وائس چانسلر جامعہ زکریا کو بھجوا دی ہے۔

معاملہ کی مکمل چھان بین کے لئے اعلٰی سطحی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ جعلسازی کی شکایت موصول ہونے پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں