سندھ سوشل سیکورٹی کا 9 ارب روپے سے زائد کا بجٹ منظور

0
30

کراچی: سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کا بجٹ اجلاس وزیر تعلیم و محنت سندھ و چیئرمین گورننگ باڈی سیسی سعید غنی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں مالی سال 2021-22 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ بجٹ کمشنر سیسی محمد اسحاق مہر نے پیش کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری محنت سندھ عبدالرشید سولنگی، ممبران گورننگ باڈی محمدخان ابڑو، عبدالواحد شورو، شاہ جہاں شیخ، کرامت علی، خلیل بلوچ، وائس کمشنر سیسی طارق انور کھوکھر، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر عمر چنہ، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹرسعادت میمن، ڈائریکٹر فنانس عامرعطا، ڈائریکٹر کنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ عنبرین کامل اور ڈائریکٹر آئی ٹی حامد علی کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ سوشل سیکورٹی اسکیم کا بنیادی مقصد محنت کشوں اور ان کے لواحقین کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی ہے اور اس کے لئے سیسی کے آئندہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں تمام پیرا میٹرز کو سامنے رکھتے ہوئے حقیقی معنوں میں ”محنت کش دوست“ بجٹ بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ وزیر محنت نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے 5 ارب 41 کروڑ  12 لاکھ 32 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں، جن میں سے صرف طبی سہولتوں کی فراہمی پر 5 ارب 29۔کروڑ 89 لاکھ 76 ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے جو کہ کل اخراجات کا 71 فیصد ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں