سندھ میں بلدیاتی انتخابات فیز 2، کراچی حیدرآباد کا شیڈول جاری

0
281

کراچی: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات فیز 2 کراچی اور حیدرآباد کا شیڈول جاری کردیا گیا اور انتخابی معرکہ 28 جولائی 2022 کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیکفیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 8 جون سے 10 جون تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ 13 جون کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ 15 جون سے 17 جون کو امیدواوں کے کاغذات کی اسکرونٹی کی جائے گی۔ 18 جون سے 22 جون کو نااہل امیداروں کی اپیلیں سنی جائینگی اور ان اپیلوں پر 25 جون کو الیکشن ٹربیونل فیصلہ کرے گا۔

الیکشن کمیشن 27 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا اور 28 جون کو امیداروں کی دستبرداری کا آخری روز ہوگا۔ 29 جون کو امیداروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائینگے اور 28 جولائی 2022 کو بلدیاتی انتخابات ہونگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں