سندھ بھر میں دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع

0
100

کراچی: صوبہ سندھ میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک کمپنی سیل کردی گئی جبکہ متعدد گاڑیوں کے مالکان کو نوٹس جاری کیا گیا۔ سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جامشورو نوری آباد میں نجی اسٹیل کمپنی سیل کردی گئی۔ سیپا کا کہنا ہے کہ نجی اسٹیل کمپنی کو متعدد بار نوٹسز کے باوجود خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔

ڈی جی سیپا کے مطابق زہریلی گیس کی زائد مقدار والی گاڑیوں کا بھی چالان کیا گیا جبکہ دھواں دینے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف سیپا ایکٹ 2014 کے تحت کاروائی کی گئی۔ علاوہ ازیں حیدر آباد سائٹ، کوٹری سائٹ اور نوری آباد سائٹ کی انڈسٹریز کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ سیپا کا کہنا ہے کہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر صنعتوں کو ای پی او لگا کر بند کردیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں