پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کیا ہے، حلیم عادل شیخ

0
39

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں یکسان نظام تعلیم ایک حقیقت ہے جو بہت پہلے ہونا چاہیے تھا، اس سے قبل پاکستان میں الگ الگ تعلیمی نظام تھا، غریب کے لئے الگ نظام تھا امیر کے لئے الگ نظام تھا، وزیر اعظم عمران خان نے پورے ملک کی عوام کو یکسان تعلیمی نظام فراہم کیا ہے۔ غریبوں کے بچوں میں ٹیلینٹ بہت ہوتا تھا لیکن تعلیمی نظام یکسان نہ ہونے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکتے تھے۔ صحت کے میدان میں دہرے نظام کا خاتما کیا گیا ہے ہر غریب کے لئے عمران خان نے صحت کارڈ دیا ہے تاکہ غریب لوگ بھی اپنی مرضی سے بڑے اسپتالوں سے علاج کروا سکیں۔ وزیر اعظم عمران خان، وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت وفاقی حکومت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک سے دہرے نظام کا خاتمہ کیا ہے، پہلے غریب لوگ عدالتوں میں حاضریاں لگاتے تھے اس دور میں بڑے لوگ بھی عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ جب ہم کچھ اچھا کرنا چاہتے ہیں تو سندھ میں 18ویں ترمیم سامنے لایا جاتا ہے اور صحت کارڈ بھی سندھ حکومت نے عوام کو دینے نہیں دیا کیوں کہ 18وین ترمیم سامنے لائی گئی،خ۔ آج یکساں تعلیم نظام ملک بھر میں نافذ عمل ہورہا ہے سندھ حکومت نے مخالفت کر دی ہے اور سندھ میں پیپلزپارٹی نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ سندھ حکومت نہیں چاہتی ہے کہ غریب اور امیر کا بچہ ایک جیسی تعلیم حاصل کرے۔ سندھ میں دہرا نظام سندھ حکومت کی پیداوار ہے۔ جب گٹر ابلتے ہیں، کراچی میں کچرہ ہوتا ہے۔ کورونا کی ویکسین نہیں ملتی تو سندھ حکومت کو وفاقی حکومت یاد آجاتی ہے لیکن جب عوامی بھلائی کا کام کیا جاتا ہے تو سندھ حکومت اس کی مخالفت کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ میں بھی یکساں تعلیمی نظام ہونا چاہیے تاکہ امیر اور غریب دونوں کے بچے ایک جیسی تعلیم حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا بیان آیا تھا کہ سندھ پولیس نے منشیات کے خلاف کام شروع کر دیا ہے، انٹی نارکوٹکس فورس ہماری مدد کرے، اے این ایف ضرور مد کرے گی لیکن آپ مدد لینا چاہیں۔ غلام قادر مری آصف علی زرداری کے قریبی دوست نے بیان دیا تھا کہ سندھ پولیس کی سرپرستی میں میرپورخاص میں منشیات فروشی کا کام ہورہا ہے۔ سکندر راہوپوٹا کا بھائی سرور راہوپوٹو 67 کلو منشیات میں مفرور ہے جس کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں پناہ دی گئی ہے اگر وزیر اعلیٰ چاہتے ہیں کہ اے این ایف آپ کے ساتھ کام کرے یہ 67 چرس کا کیس بھی اے این ایف کے حوالے کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے خود پولیس کو سیاسی بنایا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ کا پی ایس او ایس ایس پی فرخ بشیر ٹرانسفر پوسٹنگ کرتا ہے۔ ایس ایس پی تنویر تنیو نے ڈاکو کو مارا ہم نے تعریف کی، ٹھٹھہ میں قبر سے لاش نکال کر بے حرمتی کی گئی پ پ کے لوگ ورثا کو پیسوں کی آفر کر رہے تھے سلام پیش کرتا ہوں ڈاکٹر عمران خان کو جس نے وحشی کو کیفر کردار تک پہنچایا، پیپلزپارٹی کے وزیروں نے سندھ کو تباہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں