فیروز آباد پولیس کا کارنامہ، ریسٹورنٹ پر جھگڑے کی ویڈیو بنانے والے صحافی کو ہی گرفتار کرلیا

0
112

کراچی: فیروز آباد پولیس کا کارنامہ، ریسٹورنٹ پر جھگڑے کی ویڈیو بنانے والے صحافی کو ہی گرفتار کرلیا۔ صحافی سعید آغا نے ٹیپو سلطان روڈ پر ریسٹورنٹ پر جھگڑے کی ویڈیو بنائی تھی اور ویڈیو میڈیا میں نشر ہونے پر افسران کی ناراضگی پر واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ فیروز آباد پولیس نے ریسٹورنٹ انتظامیہ کی بجائے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

ڈی ایس پی فیروز آباد کا دعوی ہے کہ صحافی سعید آغا کو جھگڑے میں گم ہوجانے والے موبائل فون کی چوری میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ صحافی سعید آغا کا کہنا ہے کہ مجھے ڈی ایس پی نے کہا تم نے جھگڑے کی ویڈیو وائرل کی ہے۔ میں نے بتایا بھی کہ میں کوریج کے لئے پہنچا تھا۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے صحافی سعید آغا کی جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے صدر فہیم صدیقی نے کہا کہ سعید آغا کو فرائض کی ادائیگی کی وجہ سے گرفتار کرنا آزادی صحافت پر حملہ ہے جبکہ جنرل سیکریٹری لیاقت رانا نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او اور ایس آئی او فیروز آباد کو معطل کرکے واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں