کے یو جے کے رکن خالد حسن خان انتقال کرگئے، کے یو جے کا اظہار تعزیت

0
148

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن روزنامہ ڈان سے وابستہ سینئر اسپورٹس رپورٹر خالد حسن خان رضائے الہی سے انتقال کرگئے، اناللہ و انا الیہ راجعون۔

کے یو جے نے نصیر احمد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے مرحوم کی نماز جنازہ گلشن اقبال بلاک 3 میں واقع مسجد قبا میں بعد نماز عشا ادا کی گئی۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ خالد خان کا تعلق ملک کے صف اول کے اسپورٹس رپورٹرز میں ہوتا تھا وہ ایک کہنہ مشق صحافی تھے جو تقریبا ایک دہائی سے روزنامہ ڈان سے وابستہ تھے اس سے پہلے وہ دی نیوز اور کرکٹر میگزین سے بھی وابستہ رہے تقریبا دو ہفتے قبل برین ہیمبرج پر خالد خان کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں منگل کو وہ انتقال کرگئے مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیوہ اور چار چھوٹی بیٹیاں ہیں۔

کے یو جے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روزنامہ ڈان میں تنخواہوں میں کٹوتی کے بعد ڈان کے ورکرز مستقل ایک پریشانی میں مبتلا ہیں اور گذشتہ 6 ماہ میں منزہ انعام اور نصیر احمد کے بعد خالد خان تیسری شخصیت ہیں جو بیماری میں مبتلا ہوئے اور پھر اس دنیا سے چلے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا مالکان کے حربوں کی وجہ سے صحافیوں کی زندگیاں مشکل ہوگئی ہیں معاشی پریشانیوں کے باعث وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، خالد خان کا دنیا سے چلے جانا صرف ان کے اہلخانہ کیلئے ہی نہیں کراچی سمیت پورے ملک کی صحافی برادری کے لیے بھی ایک بڑا نقصان ہے دکھ کی اس گھڑی میں کے یو جے ان کے اہلخانہ ساتھ کھڑی ہے کے یو جے نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں