کراچی میں جعلی کرنل سمیت 4 پولیس اہلکار گرفتار

0
22

کراچی: ایس ایس پی سٹی شبیر سیٹھار کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنل سمیت 4 جعلی پولیس اہلکار دھر لیے گئے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 ایس ایم جیز برآمد اور ملزمان سے ایک قیمتی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان سے پولیس یونیفارم اور دیگر ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف کھارادر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور گرفتار جعلی افسر عرصہ دراز سے درد سر بنا ہوا تھا۔ ملزمان کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں اور ملزم نے مچھلی مارکیٹ میں افسر بن کر دو دکانوں کو سیل کروایا۔

گرفتار جعلی افسر کے ایم سی کے متعدد افسران کو بلیک میل کرتا تھا اور ملزمان کے خلاف تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران مزید انکشافات بھی متوقع ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں