صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور فراہمی آب کے مسائل کو فوری حل کریں گے، ضلع کونسل کراچی

0
70

کراچی: چیف آفیسر ضلع کونسل کراچی ایاز حمید اللہ بلوچ کا کہنا کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور فراہمی آب کے مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے ہم نے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے جس سے شکایت کا ازالہ جلد ہو رہا ہے۔ اس تمام تر امور کو ایڈمنسٹریٹر گہنور خان لغاری کی سر پر ستی میں سر انجام دیا جارہا ہے۔

 شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے اور گذشتہ دو روز میں ہونے والی بارش کی کی اب تک شکایت موصول نہیں ہوئی۔ اگر یہ سلسلہ گزشتہ سال کی طر ح جاری رہا تو مسائل سامنے آئیں جس کی اپنے وسائل کے مطابق تیا ری کی ہوئی ہے، اگر ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو تمام متعلقہ اداروں سے ہمارا رابطہ ہے۔ اس بار ہر علاقے میں ریلیف فراہم کرینگے اور عید قرباں کی آمد ہے اس پر بھی بھر پور نظر ہے کیو نکہ برساتی پانی میں آلائشیں اور فضلہ نکاسی آب کے بڑے مسائل کو جنم دیتا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے متواقع برسات اور عبدالاضحی کے حوالے سے ہو نے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹر کٹ انجینئر سید آصف شاہ، افسر مالیات افتخار ڈایو، ایکیسن نور جمالی، عبدالرحمن بگٹی، جاوید کھتری، وسیم آرائیں O,S جلا ل حنیف ودیگر افسران وعملہ بھی موجود تھے۔

 ایکیسن نور جمالی نے بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ جو مشینری دستیاب ہے وہ ایمرجنسی سینٹرز میں موجود ہے شکایت کی صورت میں اس کو متعلقہ علاقے میں بھیجا جائے گا گذشتہ سال بھی عوام کی خدمت کی اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ انجینئرسید آصف شاہ نے کہا کہ متعلقہ عملہ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دے جو بھی صورتحال سا منے عیاں ہو اس کا فوری حل نکا لاجائے۔ ایڈمنسٹر گہنور خان لغاری تمام امور کو مانیٹر کررہے ہیں تاکہ کام زیادہ بہتر انداز میں کیا جا سکے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہما را عزم ہے جس کیلئے سرگرم عمل ہے۔                                                                         

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں