دانیہ شاہ کا ضمانت کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع

0
42

کراچی: مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لیے کراچی میں سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست گزار کے مطابق دانیہ شاہ پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں، ایف آئی اے کے پاس ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کی تھی۔

واضح رہے کہ اس وقت دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

یاد رہے کہ دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے۔ دانیہ ملک کے خلاف مرحوم عامر لیاقت کی صاحبزادی نے شکایت درج کروائی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں