شاہ لطیف سے تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگرد گرفتار

0
89

کراچی: ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف سے تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشتگرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور گرفتار دہشتگرد کراچی میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔

گرفتار دہشتگرد افغانستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر تخریب کار کارروائیوں میں ملوث تھے۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، پاسپورٹ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر دستاویزات برآمد کرلی گئی۔

ملزم رضا اللہ عرف ناصر نے تحریک طالبان پاکستان میں2011 میں شمولیت اختیار کی اور گرفتار دہشتگرد حبیب نور عرف شیر حبیب نے 2008 میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی اور امیر کے کہنے پر مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

گرفتار دہشتگردوں کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور ٹھکانوں کے متعلق معلومات حاصل کر رہی ہے۔ مزید گرفتاریاں اور برآمدگی متوقع ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں