ناظم آباد سے ماں بیٹی کی لاش ملنے کا واقعہ، تحقیقات شروع

0
67

کراچی: پولیس کے مطابق ماں بیٹی گھر میں اکیلے تھے اور ایک بجے کے قریب ماسی گھر آئی، دروازہ بجایا تو لاشوں کا علم ہوا۔

مقتولہ روبینہ کے شوہر کی دو شادیوں کی اطلاع ملی ہے اور مقتولہ کے شوہر کا دوسرا گھر گلشن میں ہے۔ مقتولہ بیٹی حرا غیر شادی شدہ ہے۔

موقع سے نائن ایم ایم کا ایک خول اور ایک سکہ ملا ہے۔ ایک لاش صوفے پر ملی ایک بیڈ پر ملی۔ دونوں کو سر پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ واقعہ ذاتی دشمنی لگتا ہے، مقتولین قاتل کو ممکنہ طور جانتے تھے۔

ڈی ایس پی جمیل کا کہنا ہے کہ مقتولین ماں بیٹی ہیں اور
کافی عرصے سے یہاں رہ رہیں تھی۔ کوئی مزاحمت کے شواہد نہیں اور سر پر گولیاں ماری گئی۔ واقعہ ابھی تک ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔ موقع سے ایک خول اور گولی کا سکہ ملا ہے۔ رشتہ دار پڑوس میں رہتے ہیں اور شوہر بھی آگئے ہیں۔ فائرنگ کی آواز کسی نے نہیں سنی اور ماسی گھر ائی تو دروازہ کھلا ہوا تھا۔ لاشیں دیکھ کر اس نے پڑوس میں بتایا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں